مقبوضہ جموں و کشمیر

جھارکھنڈ :نابالغ قبائلی لڑکی کی عصمت دری پر بی جے پی لیڈر گرفتار

جھار کھنڈ14 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے علاقے رانچی میں ایک نابالغ قبائلی لڑکی کی عصمت دری کرنے پر بی جے پی کے لیڈر اور جھارکھنڈ کے پہلے وزیر اعلی بابولال مرانڈی کے قریبی ساتھی سنیل تیواری کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سنیل تیواری کو اتوار کو اترپردیش سے گرفتار کیا گیاوہ رانچی کی ایک عدالت کی طرف سے اپنی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کئے جانے کے بعد سے مسلسل فرارتھا۔سنیل تیواری کی اشوک نگر میں واقع رہائش گاہ پر کام کرنے والی نابالغ قبائلی لڑکی نے اگست میںرانچی کے ارگورہ پولیس اسٹیشن میں جنسی استحصال اور بے حرمتی کرنے پر سنیل تیواری کے خلاف مقدمہ درج کرایاتھا۔ لڑکی کے مطابق اس کے انکار کرنے پر تیواری نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اسے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دی تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button