خراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کامشتاق وانی، ڈاکٹر عبد الاعلیٰ، شیخ تجمل الاسلام کو خراج عقیدت

vاسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ممتاز کشمیری رہنمائوں ایڈوکیٹ مشتاق احمد وانی، ڈاکٹر عبد الاعلیٰ اور شیخ تجمل الاسلام کوان کی برسیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے دفتر میں ہونے والی اس تقریب میں جموں و کشمیر کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے جاری جدوجہد میں ان رہنمائوں کی بے مثال خدمات کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی اور اس میں آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدرسردار یعقوب خان، جماعت اسلامی آزادکشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی اور عبداللہ گل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مقررین نے حق خودارادیت کے لیے کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لئے ایڈووکیٹ مشتاق احمد وانی، ڈاکٹر عبد الاعلیٰ اور شیخ تجمل الاسلام کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں بھارتی قبضے کے خلاف امید اور مزاحمت کی علامت قرار دیا۔تقریب میں کشمیر یوں کی جدوجہد کی عالمی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے۔ مقررین نے تمام شہدا ئے کشمیرکو خراج عقیدت پیش کیا اور جدوجہد آزادی میں اتحاد و استقامت کی ضرورت پر زور دیا۔شرکا ء نے شہداء کے مشن کو ہرقیمت پر جاری رکھنے اورجموں و کشمیر کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔مقررین اور شرکا ء میں محمد فاروق رحمانی ،پرویز احمد شاہ، محمود احمد ساگر، سید فیض نقشبندی، شمیمہ شال، میر طاہر مسعود، محمد حسین خطیب، مشتاق احمد بٹ، شیخ عبدالمتین، شیخ یعقوب، شیخ عبدالماجد، چوہدری شاہین، دائود خان یوسف زئی، حاجی سلطان بٹ، جاوید جہانگیر، زاہد اشرف، سید گلشن احمد، عبدالمجید لون، محمد اشرف ڈار، امتیاز وانی، میاں مظفر، محمد شفیق ڈار، عدیل وانی، راجہ شاہین، سید اعجاز رحمانی، حسن البنائ، سید مشتاق حسین، نذیر احمد کرنائی، منظور احمد بٹ، افسر خان، خورشید احمد میر، اقبال بلوچ، رئیس احمد میر، قاضی عمران، بے نظیر، عبدالمجید میر، عبدالحمید لون، امتیازبٹ، سید رحمت علی شاہ بخاری، عطاء اللہ، محمد مرتضیٰ اور دیگر لوگ شامل تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button