خراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مقبول بٹ اور افضل گورو کو شاندار خراج عقیدت

سرینگر08 فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ممتاز کشمیری رہنمائوں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو ان کی شہادت کی برسیوں کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کہا کہ کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا جن کی وجہ سے تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ، افضل گورو اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔حریت کانفرنس کے ایک اور غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما مولوی بشیر عرفانی نے سرینگر سینٹرل جیل سے جاری پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام اور حریت قائدین کی حق خودارادیت کے لیے دی گئی قربانیوںکو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے شہدا کے مشن کو ہر قیمت پر پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے دیگر رہنمائوں بشمول چوہدری شاہین اقبال، غلام نبی وار اور حکیم عبدالرشید نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ محمد مقبول بٹ اور افضل گورو کشمیریوں کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے دونوں شہدا کی میتوں کو کشمیری عوام کے حوالے کرنے کے مطالبے کو دہرایا تاکہ ان کی بااحترام تدفین کی جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button