خراج عقیدت

محمدافضل گورو، محمدمقبول بٹ کوخراج عقیدت پیش

qسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے ممتاز آزادی پسند رہنماﺅں محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کو ان کی شہادت کی برسیوں کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابقبھارت نے تحریک آزادی میں نمایاں کردار کی پاداش میں محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013 کو جبکہ محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984 کونئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا تھا۔ ان کی لاشیں جیل کے احاطے میں ہی دفن کی گئی تھیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، محمد یوسف نقاش، جاوید احمد میر،محمد عمر، فریدہ بہن جی اور عبدالصمد انقلابی نے اپنے بیانات میں کہا کہ محمد مقبول بٹ ، محمد افضل گورو سمیت دیگر لاکھوں کشمیری شہداءکی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ شہید رہنماو¿ں کی لاشیں کشمیریوں کو واپس کرے تاکہ انہیں باعزت طریقے سے دفن کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تصفیہ طلب تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اس حقیقت کو تسلیم کرے کہ وہ جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ زیادہ دیر تک برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں کردار ادا کرے۔

دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماوں سید یوسف نسیم، الطاف حسین وانی، مشتاق احمد بٹ، محمد سلطان بٹ، الطاف احمد بٹ، زاہد صفی اور زاہد اشرف نے اپنے بیانات میں محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری شہداءکی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

شہید افضل گورو اور شہید محمدمقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 9 فروری بروز جمعہ کو پاسبان حریت جموں وکشمیرکے زیر اہتمام افضل گورو چوک دومیل مظفر آباد سے ایک ریلی نکالی جائیگی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button