خراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے مرحوم مشتاق وانی اور ڈاکٹر اعلیٰ کوشاندارخراج عقیدت

img_1692861557845_1اسلام آباد 26 اگست(کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیر اہتمام حریت رہنماؤں ایڈووکیٹ مشتاق احمد وانی اور ڈاکٹر عبدالاعلیٰ کی برسیوں کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسلام آباد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریفرنس کی صدرات کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںو کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کی۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ ایڈوکیٹ مشتاق احمد وانی اور ڈاکٹر عبدالاعلیٰ نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز آزادی پسند تنظیم الفتح سے کیااور اس تنظیم کے رکن کی حیثیت سے انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں رہنمائوں نے تنازعہ کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے دن رات کام کیا اور تحریک آزادی کے حوالے سے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔مقررین نے کہا کہ دنوں رہنما اتحاد اور نظم و ضبط پر زور دیتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت کشمیریوں کو تحریک آزادی سے باز رکھنے کیلئے انکا بے دریغ قتل عام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار و اتحادو اتفاق کے ذریعے ہی تحریک آزادی کے خلاف مذموم بھارتی منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ ریفرنس کے اختتام پر مرحوم رہنمائوں اور تمام شہدائے کشمیر کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور تحریک آزادی کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ اس موقع پر مقررین نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور تحریک وحدت اسلامی کے سرپرست نثار حسین راتھر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا بھی اظہار کیا ۔ ریفرنس میں محمود احمد ساغر کے علاوہ محمد فاروق رحمانی، الطاف حسین وانی، شیخ عبدالمتین،عدیل مشتاق وانی،محمد حسین خطیب، امتیاز وانی،ایڈووکیٹ پرویز احمد، حسن ا لبنائ، دائود یوسف زئی، الطاف احمد بٹ، سید اعجاز رحمانی، نثار مرزا، شیخ محمد یعقوب، سلیم ہارون ، زاہد اشرف، راجہ خادم حسین، زاہد صفی،حاجی سلطان بٹ، گلشن احمد، مشتاق احمد بٹ، سید مشتاق حسین، محمد شفیع ڈار، عبدالمجید، محمد اشرف ڈار، شیخ عبدالماجد، جاوید اقبال بٹ ،نذیر احمدکرنائی ، ڈاکٹر ولید رسول، اقبال بلوچ، عطااللہ اور دیگرنے شرکت کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button