مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے اگست میں سات کشمیری شہید کیے

troops123سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ اگست میں سات کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میںکہا گیا کہ ان میں سے مختلف کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا جبکہ بھارتی پولیس اہلکاروں نے ایک خاتون کو ہراساں کیا ۔ گزشتہ ماہ اگست کے دوران بھارتی فوج، پولیس، نیم فوجی دستوں، خصوصی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے)اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ((ین آئی اے)کے اہلکاروں نے 186 محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 96 شہریوں کو گرفتار کیا جن میں زیادہ تر سیاسی کارکنان، نوجوان اور طلبا شامل تھے۔ گرفتار شدہ کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام)ایکٹ (UAPA) اور پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) سمیت کالے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ نئی دہلی کے زیر کنٹرول بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے پانچ کشمیریوں کے مکانات اور زمینوں سمیت جائیدادیں ضبط کیں اور آٹھ کشمیری مسلم ملازمین کو ان کی سرکاری خدمات سے معطل کر دیا۔

WhatsApp Image 2024-09-01 at 9.34.05 AM (1)
دریں اثنا حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت تقریبا پانچ ہزار کشمیریوں کو جن میں کل جماتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال ، فاروق احمد ڈار، سید شاہد شاہ، سید شکیل احمد، ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم، ایڈووکیٹ نذیر احمد رونگا، ایڈووکیٹ محمد اشرف بٹ، ایڈووکیٹ مظفر قیوم، مشتاق الاسلام، امیر حمزہ، ڈاکٹر حمید فیاض، شاہد الاسلام۔ بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، نور محمد فیاض، حیات احمد بٹ، شوکت حکیم، ایڈووکیٹ زاہد علی، ظفر اکبر بٹ، محمد یوسف فلاحی، عبدالاحد پارہ، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو ، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر غلام محمد بٹ، غلام قادر بٹ، رفیق احمد گنائی، فردوس احمد شاہ، سلیم ننہ جی، محمد یاسین بٹ، فیاض حسین جعفری، عمر عادل ڈار، سراج زرگر، دادئود زرگر، اعزاز احمد شیخ، انسانی حقوق کے محافظ خرم پرویز، صحافی عرفان معراج ، سجاد احمد ڈار اور ماجد حیدری شامل ہیں کو سیاسی انتقام کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔قابض انتظامیہ نے من گھڑت الزامات کے تحت بھارت اور مقبوضہ جموںو کشمیر کے کی جیلوں میں انہیں قید کرکے رکھا ہے۔

WhatsApp Image 2024-09-01 at 9.35.32 AM (1)

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button