مقبوضہ جموں و کشمیر

اتر پردیش: حجاب پہن کر آنے والی طالبات کو امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہونے دیا گیا

لکھنو26 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کا معاملہ اب ریاست اتر پردیش میں بورڈ کے امتحانات تک پہنچ گیا ہے۔ امتخابات میں مسلم لڑکیاں حجاب کر سکتی ہیں یا نہیں اس حوالے سے تنازعہ اٹھا کھڑا ہوا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اتر پردیش کے دالحکومت لکھنو کے گورئمنٹ گرلز انٹر کالج میںحجاب پہن کر آنے والی ایک لڑکی کو روک دیا گیا۔طالبہ جب حجاب پہن کر امتحانی سینٹر پہنچی تو وہاں موجود عملے نے اسے اندر جانے سے روک دیا ۔اس طرح کا ایک اور واقعہ لکھنو کے ہنومان پرساد دستوگی انٹرکالج میں پیش آیا جہاں ایک طالبہ کو حجاب اتارنے کے بعد ہی امتحانی مرکز میں داخل ہو نے دیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button