مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی الیکشن کمیشن اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی طرفداری کر رہا ہے: محبوبہ مفتی

mehmboba mufti

 

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے مقبوضہ جموں و کشمیرکے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ تبدیل کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی 4اکتوبر کے بجائے 8اکتوبرکو کرنے کا فیصلہ بی جے پی کے کہنے پر کیاہے۔ محبوبہ مفتی نے اس سے قبل لوک سبھا انتخابات کے دوران اپنے حلقے میں پولنگ کی تاریخ تبدیل کرنے پر بھی الیکشن کمیشن پر تنقید کی تھی۔انہوںنے انتخابات کے دوران سینئر پولیس افسران کے تبادلوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ مقامی افسران آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کو یقینی بنائیں گے۔ محبوبہ مفتی نے وقف املاک ایکٹ میں ترمیم کا ذکر کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کو جائیدادوں سے بے دخل کرنے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے آسام اسمبلی میں دو گھنٹے کے نماز کے وقفے کو کم کرنے کی بھی مذمت کی اور اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کا ایک گھٹیاعمل قرار دیا۔
دریں اثناء نیشنل کانفرنس کے رہنما آغا روح اللہ مہدی نے ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد اسمبلی انتخابات سے قبل پولیس کے اعلیٰ افسران کے راتوں رات تبادلوں پربھارتی الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی ہے۔آغاروح اللہ نے کہا کہ تبادلوں کا مقصد انتظامی ڈھانچے کو کسی مخصوص جماعت کے حق میں کرنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کویکساں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button