مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے، صمد انقلابی

 

سرینگر17 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں ظلم و جبر اور قتل وغارت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ انہوںنے جموں کشمیر کے لوگوں کو  حق خود ارادیت سے مسلسل محروم رکھنے پر بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کر رہا ہے اور مقبوضہ علاقے کے قدرتی وسائل کو بے دریغ لوٹ رہا ہے جبکہ وہ کشمیریوں کی تہذیبی ، تمدنی، ثقافتی، معاشرتی اور مذہبی شناخت کو مٹانے کے درپے ہے۔ عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ بھارتی فورسز نے علاقے میں اپنے جبر و استبداد میں تیزی لائی ہے اور انہوںنے اب تک ہزاروں نوجوانوںکو جعلی مقابلوں میں شہید کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ عبدالصمد انقلابی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششوں سے باز رکھے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔ انہوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کیطرف سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 48 ویں اجلاس میں ایک عام مباحثے کے دوران کہی گئی اس بات کو سراہا کہ بھارتی ریاستی مشینری عدلیہ سے لے کر بیوروکریسی تک جبر کا ایک حقیقی آلہ بن چکی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button