مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : میرواعظ دوبارہ گھر میں نظر بند

mirwaiz-jamiaسرینگر: غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نےکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج دوبارہ سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض انتظٓمیہ نے میرواعظ عمر فاروق کو سرینگر میں مرحوم میرواعظ مولوی محمد یوسف شاہ کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کردیا ہے۔
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں میرواعظ کی دوبارہ گھر میں نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میر واعظ کو رمضان المبارک کےدوران انکے مذہبی فرایض کی ادائیگی سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کیا گیا ہے۔انجمن اوقاف نے کہا کہ سرینگر میں میر واعظ مولوی محمد یوسف شاہ مرحوم کی یاد میں ہونے والی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرنی تھی تاہم میر واعظ کو رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button