مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے مسرت عالم کی سربراہی میں قائم” جموں وکشمیر مسلم لیگ “پر پابندی عائد کردی

XHcGAQ2L_400x400سرینگر: نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کی اپنی مذموم کوششوں کے تسلسل میں غیر قانونی طور پر نظر بند مسرت عالم بٹ کی سربراہی میں قائم جموں و کشمیر مسلم لیگ (جے کے ایم ایل) پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مسرت عالم بٹ جو کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی ہیں گزشتہ کئی برس سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑجیل میں نظر بند ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے مسلم لیگ پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت 5 برس کے لیے پابندی لگا دی۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے” ایکس “پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مسلم لیگ اور اس کے ارکان بھارت مخالف اور آزادی کی حامی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط سے کشمیریوں کی جاری جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کرنے پر کل جماعتی حریت کانفرنس حریت کانفرنس، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور جماعت اسلامی پر پہلے ہی پابندی عائد کر چکی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button