مقبوضہ جموں و کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بھارتی ریاستی دہشت گردی پر عالمی طاقتوں کی خاموشی پر اظہار افسوس

PM AJK 1اسلام آباد26نومبر (کے ایم ایس)
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری ہے اور عالمی اداروں اور طاقتوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی نے ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر ہائوس اسلام آباد میں حریت رہنمائوں ، صحافیوں اور مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں تین اور بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حیدرپورہ سرینگرمیں ہندوستانی قابض فورسز کے ظلم بربریت کے بعد سرینگر میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی نسل کشیُ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ عبدالقیوم نیازی نے نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی طاقتوں اور اداروں کی خاموشی کوافسوسناک قراردیتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کوکشمیریوں کی نسل کشیُ رکوانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے اور دوران حراست قتل، کریک ڈائونز اور جبری گمشدگیوں پر بھارت کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگانی چاہیں۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی حکومت مظلوم کشمیریوں کی آواز کوہر عالمی فورم پر بلند کریگی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button