مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جمو وکشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس
سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس نے علاقے کی ابتر صورتحال پر بی جے پی کی بھارتی حکومت کو کڑی تنقیدکانشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کی مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے صدر وقار رسول وانی نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران قابض حکام پر زور دیا کہ وہ علاقے میں صورتحال کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 45 دنوں میں صرف جموں کے علاقے میں 15 پرتشدد واقعات ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں دو افسروں سمیت 10 بھارتی فورسز اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس سب کی ذمہ دار مودی حکومت ہے ۔ انہوںنے مقبوضہ جموںوکشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کر نے کا بھی مطالبہ کیا۔