مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی
سرینگر04 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع کولگام میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے اوکے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے لوگوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی جبکہ علاقے کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے ۔