مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر میں ظلم و جبر کی بھارتی پالیسی ناکام ہوچکی ہے، محبوبہ مفتی

mehmboba muftiسرینگر :
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں ظلم و جبر کی بھارتی پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔
محبوبہ مفتی نے آج شوپیاں کے علاقے زین پورہ میں ایک روزہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں دیرپا امن قائم کرنے کا واحد راستہ مفاہمت اور ایسی بامعنی بات چیت ہے جس میں کشمیریوں کا وقار ملحوظ خاطررکھا گیا ہو۔انہوں نے کہا کہ جبر واستبداد کی بھارتی پالیسی ماضی میں بھی ناکام ہوچکی ہے اور مستقبل میں بھی اسکا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو گزشتہ تقریبا آٹھ دہائیوں سے شک کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button