مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کی صفوں میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے غیر قانونی بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد میں کشمیریوں کی صفوں میں اتحادو اتفاق کی ضرورت پر زور دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سول سوسائٹی ارکان ڈاکٹر زبیر احمد راجہ، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین نے سرینگر میں ایک اجلاس میں دفعہ 370 اور 35اے کی بحالی اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔انہوںنے کہا کہ منزل کے حصول کے لیے کشمیریوں کی صفوں میں اتحاد اتفاق کی مضبوطی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ باہمی اتحاد کے ذریعے ہی تحریک آزادی کیخلاف بھارتی سازشوںکو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔
سول سوسائٹی کے نمائندوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم وجبر کے ہتھکنڈو ں کے ذریعے محکوم قوموں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔ کشمیر ی بھی ایک عظیم مقصد کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، بھارت ان کی آوازہرگز نہیں دبا سکتا اور انہیں اپنے مقصد میں ضرور کامیابی ملے گی۔
سول سوسائٹی کے ارکان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جموںوکشمیر کے بارے میں اپنی مجرمانہ خاموشی ترک کرے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button