بھارت

بھارت:مسلمانوں کے گھروں کی مسماری پر مزاح نگار کی مودی حکومت پر تنقید

نئی دہلی: معروف بھارتی مزاح نگارکنال کامرا نے غریب لوگوںخاص طورپر مسلمانوں کے گھروں کومسمار کرنے کے مودی حکومت کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارت کی انصاف اورانسانیت کی بنیادی اقدار کے منافی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کنال کامرا نے بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ کسی غریب کے گھر کو مسمار کرنے سے صرف اس شخص کو نہیںبلکہ پورے خاندان کو سزا ملتی ہے جس سے کمزور کمیونٹیز پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کنال کامرہ ماضی میں بھی اس طرح کے سماجی مسائل پر آواز اٹھاتے رہے اوراپنے پلیٹ فارم کو آگاہی پیداکرنے کے لئے استعمال کرتے رہے ہیں جس پر انہیں ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑا اورانہیں اپنا گھر خالی کرنے کے لئے کہا گیا۔بھارت میں اس مسئلے پر بحث ہورہی ہے کہ آیا مودی حکومت کایہ اقدام قانون کے مطابق ہے؟ انصاف کے تقاضے پورے کرتا ہے؟ اوراپنے گھر اورروزی روٹی سے محروم ہونے والے خاندانوں پر اس کے کیا اثرات مرتب ہورہے ہیں؟

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button