بھارت

چاند پر پہنچنے والا بھارت درحقیقت تباہی کی طرف جا رہا ہے،اکھلیش پرساد

پٹنہ31اگست(کے ایم ایس)

بھارتی ریاست بہار میں کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا ہے کہ گو کہ بھارت چاند پر پہنچ گیا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر اکھلیش پرساد نے بہار کے شہر مظفر پور کے ایک کالج میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ مودی کی جابرانہ پالیسیوں نے بھارتی میڈیا کا گلا کھونٹ دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستوں ہے لیکن یہ چوتا ستوں جانبداری کا شکار ہوچکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ آئین میں پریس کی آزادی کو اس لیے یقینی بنایا گیا ہے تاکہ ملک کے شہری جاں سکیں کی انہوںنے جن نمائندوںکو منتخب کیا ہے وہ کیا کر رہے ہیں، حکومت کیا کام کر رہی ہے ، اسکی پالیسی کیا ہے ۔ پریس کا کام حکومت کی خامیوںکو اجاگر کرنا ہے اور عوامی نمائندوں سے جواب طلب کر نا ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ دس برسوں میں کبھی پریس کانفرنس ہی نہیں کی۔انہوںنے کہا کہ اگر سب کچھ اچھا چل رہا ہے ، ملک چاند پر بھی پہنچ گیا تو وزیر اعظم کو سوالوں سے ڈر کیوں لگتا ہے، اسکا مطلب یہ ہے کہ اس ساری چمک کے پیچھے کی حقیقت گھناﺅنی ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ دراصل بھارت تباہی کی طرف گامزن ہے، پورا ملک مہنگائی سے کراہ رہا ہے، غربت کے اشاریہ میں بھارت پاکستان ، بنگلہ دیشن اور نیپال سے پیچھے ہے جبکہ بیروزگاری میں بھی ہماری شرح پاکستان اور بنگلہ دیشن سے بدتر ہے لیکن مودی نے ایسا ماحول بنایا ہے کہ ان سے یا انکی حکومت کے لوگوں سے کوئی سوال نہیں کر سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button