ممبئی :کوریہ کی خاتون یوٹیوبر کو جنسی طورپرہراساں کیاگیا
ممبئی یکم دسمبر (کے ایم ایس)
مودی کا بھارت نہ صرف مقامی خواتین بلکہ غیرملکی خواتین کیلئے بھی غیر محفوظ ہو گیا ہے جہاں خواتین پر جنسی حملے روز کا معمول بن گئے ہیں۔ ایک تازہ واقعے میں جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون یوٹیوبر کو ممبئی میں جنسی طورپر ہراساں کیاگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میںممبئی میں ایک شخص کو کوریا کی خاتون یوٹیوبر کو ہراساں اور اس کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے دکھایاگیاہے۔ ٹویٹر پر جاری اس ویڈیومیںدعویٰ کیاگیاہے کہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے والی خاتون کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے اور یہ واقعہ بدھ کے روزممبئی کے مضافاتی علاقے خار میں پیش آیا ۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نوجوان خاتون کے بہت قریب آتا ہے اور خاتون کے احتجاج کرنے پر وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کرتا ہے۔ جب خاتون نے دور جانے کی کوشش کی تووہ شخص دوبارہ موٹر سائیکل پر ایک دوست کے ساتھ نمودار ہوا اور اسے لفٹ دینے کی پیشکش کی جبکہ اس خاتون نے ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں اسے بتایا کہ وہ لفٹ لینا نہیں چاہتی۔