بھارت

منی پور میں ہوائی اڈے کے قریب ڈرون نما چیز نظرآنے کے بعد پروازیں متاثر

manipur air port

امپھال: بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور کے دارالحکومت امپھال کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون نما چیز نظر آنے کے بعد پروازیںمتاثر ہوئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے اسے اڑتی ہوئی نامعلوم چیز کہاہے۔ اس کی وجہ سے دو پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا اور تین دیگر تاخیر کا شکار ہوئیں۔ تقریبا تین گھنٹے کے بعدپروازیں معمول پر آ گئیں۔ایئرپورٹ ڈائریکٹر چپیمی کیشنگ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان نے کہاگیا ہے کہ امپھال کی فضائی حدود میں کوئی نامعلوم چیز نظر آنے کی وجہ سے دو پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا اور تین روانہ ہونے والی پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مجاز حکام کی طرف سے کلیئرنس ملنے کے بعد فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔ایئر ٹریفک کنٹرول کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ انہیں دوپہر 2.30بجے سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کی طرف سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ ہوائی اڈے کے قریب کوئی اڑتی ہوئی چیز نظر آرہی ہے۔عہدیدارنے بتایاکہ یہ چیز شام 4بجے تک ہوائی اڈے کے مغرب کی طرف کھلی آنکھوں سے دکھائی دے رہی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button