APHC-AJK

مقبوضہ جموں وکشمیر میں انتخابی ڈرامہ جمہوریت کا مذاق ہے، فاروق رحمانی

اسلام آباد : کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سیئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے مودی حکومت کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں رچائے جانے والے نام نہاد اسمبلی انتخابی ڈرامے کو جمہوریت کا مذاق قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت نے کشمیریوں سے انکا سب کچھ چھین لیا ہے ، کشمیریوں کے بنیادی شہری حقوق سلب ہیں اور انہیںآئینی آزادیاں میسر نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو معاشی طور پر مفلوک الحال بنا دیاگیا ہے ، بھارتی فوجیوں اور ایجنسیوں نے نوجوانوںکا جینا دو بھر کر دیا ہے ، بھارتی جبر کے خلاف آواز اٹھانے اور اختلاف رائے رکھنے والوں کو کالے قوانین کے تحت جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔ محمد فاروق رحمانی نے واضح کیا کہ کشمیریوں کا واحد مطالبہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموںوکشمیر میں استصواب رائے کا انعقاد ہے، انتخابات محض ایک فراڈ اور دھوکہ ہیں جنکے ذریعے بھارت اپنے مذموم مقاصدکی تکمیل چاہتا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button