APHC-AJK

پیر علی رضا بخاری کو اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ مقرر ہونے پر مبارکباد

IMG-20231110-WA0030

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرآزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن پیر علی رضا بخاری کے دفتر کا دورہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفد کے ارکان نے سابق رکن قانون ساز اسمبلی اور سجادہ نشین درگاہ بساہن شریف حویلی پیر علی رضا بخاری کو” پاکستان کونسل برائے سماجی بہبود وانسانی حقوق“ کی طرف سے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔
وفد کے ارکان نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیر علی رضا بخاری عالمی سطح پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے اور جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی وکالت کریں گے۔
اس موقع پر کشمیری شہدائ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
کنوینر محمود احمد ساغر کی قیادت میں وفد میں سید یوسف نسیم، شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، نثار مرزا، سید اعجاز رحمانی اور نذیر کرنائی شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button