مقبوضہ جموں و کشمیر

جو کچھ5 اگست 2019 کو ہم سے چھینا گیا وہ ہم حاصل کرکے ہی دم لیں گے، عمر عبدا للہ

جموں 29 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبدا للہ نے کہا ہے کہ دفعہ 370کی بحالی جموں وکشمیر کی مستقبل کی نسلوں سے وابستہ ہے اور نیشنل کانفرنس اس کی بحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے کشتواڑ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نواز پارٹیوں کی اس بارے میں خاموشی افسوسناک ہے جن سے ہمیں اس سلسلے میں آواز اٹھانے کی امید تھی ۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370کی بحالی کا معاملہ جموں وکشمیر کی آئندہ نسلوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے لہذا اس کی بحالی کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔عمرعبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ جموںو کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کی خاطر نیشنل کانفرنس ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 370 کی بحالی کی خاطر نیشنل کانفرنس نے بھارتی سپریم کورٹ میں عرضداشت کر رکھی ہے اور ہمارا کیس کافی مضبوط ہے۔انہوں نے کہا سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے وقت جموں وکشمیر میں دفعہ 370لاگو کیا گیاتھا لہذا کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کو اس پر لب کشائی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 370 تو کانگریس کی وراثت ہے۔عمر عبداللہ نے واضح کیا کہ دفعہ370کی بحالی کی خاطر نیشنل کانفرنس قانونی اور آئینی لڑائی لڑے گی اگر باقی سیاسی پارٹیوں کوا س مسئلے پر چپ رہنا ہے تو وہ رہ سکتی ہے لیکن نیشنل کانفرنس اپنے موقف پر چٹان کی طرح قائم ہے اور اس میں نرمی لانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button