مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :ایڈووکیٹ نذیر احمد رونگا کی رہائی کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

Nazir-Ronga-JK

سرینگر:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی طورپرنظر بند ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ایڈووکیٹ نذیر احمد رونگا کی رہائی کیلئے کشمیر ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت قیدنذیر احمد رونگا کی رہائی کیلئے درخواست انکی اہلیہ نے دائر کی ہے۔ایڈووکیٹ بی اے خان کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں کہاگیاہے کہ قابض حکام نے ایڈووکیٹ نذیر رونگا کی گرفتاری کے وقت سپریم کورٹ کی طرف سے طے کئے گئے قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا اور انکی نظربندی بنیادی حقوق اورآزادیوں کی بھی خلاف ورزی ہے ۔پولیس نے نذیر رونگا کو گزشتہ ماہ کی 11تاریخ کو سرینگر میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا اور وہ جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں قید ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button