مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کر کے کشمیریوں کو حق خودارادیت دے:تحریک وحدت اسلامی

سرینگر 29 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک وحدت اسلامی جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف 1947سے جدوجہدکررہے ہیں اور بھارت اپنے تمام تر جبر واستبداد کے باوجود انکے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق تحریک وحدت اسلامی کی مجلس مشاورت کا اجلاس پارٹی چیئرمین خادم حسین کی صدارت میں بڈگام میں منعقد ا ہواجس میں مقبوضہ علاقے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک آزادی کے خلاف بھارتی ریشہ دوانیوں اور سازشوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں بھارتی قیادت پر زور دیاگیا کہ وہ اپنی شکست تسلیم کر ے اور جموں وکشمیر پر اپنا غیرقانونی تسلط ختم کر ے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو تحریک آزادی سے دور رکھنے کیلئے سامراجی ہتھکنڈوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ کشمیریوں کو خوف و دہشت کا شکار کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں پے در پے کالے قوانین نافذ کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالے قوانین کے تحت اب تک کئی کشمیری سرکاری ملازمین کو تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی کی پاداش میں نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیاکہ محض الزامات کی بنیاد پر کسی سے اسکا ذریعہ معاش چھین لینا انتہا ئی ظلم اور بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ بھارت اپنی فورسز کے کڑے پہرے میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں ائر شوز اور دیگر نام نہاد پروگراموں کے ذریعے عالمی برادری کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ کشمیر میں حالات بالکل ٹھیک ہیں لیکن وہ اپنے ان شاطرانہ اقدامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں اپنی ہار کو ہرگزجیت میں نہیں بدل سکتا اور نہ ہی دنیا کو اب مزید گمراہ کر سکتا ہے۔اجلاس کے شرکاءنے حال ہی میں بانڈی پورہ اور بارہمولہ کے علاقوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداءکے مشن کی تکمیل تک جد وجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا جذبہ آزادی مستحکم و توانا ہے اور وہ بھارت کے آگے کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو چاہے کہ وہ اپنی ہٹ دھرمی ترک کر کے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دے۔ اسی میں نہ صرف اسکی بلکہ پورے خطے کی بہتری ہے۔ اجلاس میں چیئرمین خادم حسین کے علاوہ جنرل سیکرٹری فیاض احمد، چیف آرگنائزر علی محمد ، ترجمان شاہد علی، سربراہ شعبہ تبلیغ سید محمد عابدی، محمد مقبول ماگامی، واجد علی، علی محمد اقبال، شاہین عباس، شبیر حسین، دلاور عباس، زاہد افضل، قمرزمان، نظیرعلی، وسیم اکرم ،محمد باقراوردیگرشریک تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button