مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ :مودی حکومت نے محکمہ جنگلات کے 4کشمیری ملازمین کو معطل کر دیا

سرینگر30 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے ضلع کپواڑہ میں محکمہ جنگلات کے چار کشمیری ملازمین کو جبری طورپر معطل کر دیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے ایک رینج آفیسر سمیت ضلع کے کامراج فاریسٹ ڈویژن کے مانیگاہ بلاک کے دو کمپارٹمنٹس میں بلاک آفیسر اور دو بیٹ اہلکاروں کو معطل کر دیاہے۔معطل کیے گئے محکمہ جنگلات کے تمام ملازمین مسلمان ہیں جن میں رینج آفیسر محمد یاسین خان اور بلاک آفیسر محمد شفیع میر اور دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت کرنے کے الزامات کے تحت کم سے کم 47 مزید کشمیری سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button