مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی پولیس نے بڈگام میں دونوجوان گرفتارکرلئے
سرینگر09 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ہفتے کے روز ضلع بڈگام میں دونوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے بتایا کہ پولیس نے بھارتی فوج کی2RRاور پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس کے ساتھ ملکر ضلع کے علاقے رٹھسن بیروہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دونوجوانوں کو گرفتار کیا۔گرفتارنوجوانوں کی شناخت رٹھسن کے واجد یوسف آخون اور کائوسہ خلیسہ کے محمد اشرف شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتارنوجوان مجاہدین کے لئے کام کرتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف پولیس سٹیشن بیروہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔