APHC-AJK

مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے پر بی جے پی حکومت کی مذمت

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ایک ہندو پجاری نرسنگھا نند کے توہین آمیز اور اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دنیا بھر کے مسلمانوں پر حملہ قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی ،ایڈوکیٹ پرویز احمد ،مشتاق احمد بٹ اور دیگر رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں گہری تشویش اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے عالمی سطح پر مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ مسلمان اپنے والدین، بچوں اور اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر پیغمبر اسلامۖ کی تعظیم کرتے ہیں۔ اس لیے کوئی بھی مسلمان اس قسم کے گستاخانہ بیان کو برداشت نہیں کر سکتا۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی حکومت اور اس کے پیروکار مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں جس سے اقلیتوں میں خوف اوراحساس عدم تحفظ پیدا ہو رہا ہے۔انہوں نے نرسنگھا نند کے بیانات کو اسلامو فوبیا کا مظہر قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ تمام اقلیتوں کے مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق کے تحفظ کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button