مودی حکومت کشمیریوں کو بڑے پیمانے پرانتقامی کارروائیوں کانشانہ بنا رہی ہے ، ایڈووکیٹ پرویز
اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارتی فورسز کی طرف سے بیگناہ کشمیری نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاری، پولیس حراست میں نوجوانوں کے قتل اور جبر وستم کی دیگر کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں نے حال ہی میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور معمر افراد کو بھی انتہائی زد وکوب کیا۔ انہوںنے کہاکہ مودی حکومت کشمیریوں کو بے پیمانے پر انتقامی کارروائیوںکا نشانہ بنا رہی ہے ، اس نے کشمیریوںکے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں اور وہ علاقے میں مسلمانوںکی اکثریت کو اقلیت میںتبدیل کرنے کے ایک انتہائی مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا واحد مطالبہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی ہے جسکے لیے وہ بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں ۔ ایڈووکیٹ پرویز احمد نے کہا کہ بھارت مظالم کے ذریعے کشمیریوںکے جذبہ آزادی کو دبانے میں بر طرح ناکام رہا ہے اور وہ شہداءکے مشن کو مقصد کے حصول کیلئے جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں دیر پا امن و استحکام ہرگز قائم نہیں ہو سکتا، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارتی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل کا نوٹس اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔