پاکستان

غزہ پر صیہونی جارحیت کو ایک سال مکمل، اسلام آباد میں فلسطین کشمیر کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد:
غزہ پر صیہونی جارحیت کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر اسلام آباد میں فلسطین کشمیر کانفرنس منعقد کی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانفرنس کے مہمان خصوصی  سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی تھے ۔پاکستان عوامی قوت پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس کی صدارت چئیرمین خاقان وحید خواجہ نے کی۔ کانفرنس کے دیگر مقررین میں تحریک جوانان پاکستان کے صدر عبداللہ حمید گل، سابق وزیر آزاد جموں و کشمیر فرزانہ یعقوب ، فلسطینی صحافی جلال الفرح اورحریت رہنماء عبدالحمید لون ، زاہد صفی تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے فوری حل پر زوردیا۔ انہوںنے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع شہید فلسطینیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے اور ایک سال گزرنے کے بعد بھی عالمی طاقتوں نے فلسطین اور کشمیرمیں نہتے شہریوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صہیونی فوج غزہ میں ہسپتالوں ، مساجد ، سکولوں اور پناہ گزین کیمپوں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے اور اب تک 42ہزار کے قریب نہتے فلسطینی شہید اور 97ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔ مقررین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کامطالبہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اب غزہ کے بعد لبنان سمیت خطے کے دیگر ممالک تک پھیل گئی ہے ۔ مقررین نے اس موقع پر نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی بھی شدید مذمت کی اور کہاکہ مقبوضہ کشمیر اورفلسطین کی صورتحال بڑی حد تک مماثلت ہے۔ دونوں مقبوضہ علاقوں پر غیر ملکی فوج قابض ہے اور وہاں بڑے پیمانے پر بے گناہ شہریوں کاقتل عام جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری اور فلسطینی عوام غاصبانہ غیر ملکی تسلط سے آزادی کی پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں ۔ کانفرنس کے اختتام پر کشمیری اور فلسطینی شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی گئی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button