پاکستان

پاکستان کی جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی میں5سال کی توسیع پر اظہار تشویش

اسلام آباد:
پاکستان نے بھارتی ٹریبونل کی طرف سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی میں پانچ سال کی توسیع کے بھارتی وزارت داخلہ کے فیصلے کو برقرار رکھنے پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج اپنی پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت قائم بھارتی ٹریبونل نے جے کے ایل ایف پر عائدپابندی میں توسیع کے بھارتی وزارت داخلہ کے فیصلے کو برقراررکھا ہے، جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ انہوںنے بھارتی حکام پرجیل میں قیدلبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی فوری رہائی اور جے کے ایل ایف اور دیگر آزادی پسند جماعتوں پر عائد پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کشمیری عوام کی مسلسل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔شمالی غزہ میں خلیفہ بن زید سکول، وسطی غزہ کی ایک مسجد اور ایک پناہ گزین کیمپ پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے اسرائیلی قابض افواج کے جنگی جرائم کاواضح ثبوت ہیں ۔ انہوں نے اسرائیل کو انسانیت کے خلاف اس کے جرائم پرجوابدہ ٹھہرانے کے مطالبہ بھی کیا۔فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ فوری اور مستقل جنگ بندی کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button