پاکستان

تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے کشمیری فنکاروں کا کام ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، مشعال

Mushaal Mullickاسلام آباد :
انسانی حقوق کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف جاری کشمیریوں کی بھر پور مزاحمت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے فنکاروں اور موسیقاروں کے کردار کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
مشعال حسین ملک نے ان خیالات کا اظہار ا نسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں انڈیا اسٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام ایک سیمینار اور کشمیری فن و ثقافت کی نمائش کے موقع پر کیا ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر کے موسیقاروں نے ایسے ترانے ترتیب دیے ہیں جو مقبوضہ جموںوکشمیرکے لوگوں میں مزاحمت کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خطے سے تعلق رکھنے والے فنکاروں، فلم سازوں اور فوٹوگرافروں نے کشمیر میں زندگی کی تلخ حقیقتوں کو اپنے کام کے ذریعے جس شاندار طریقے سے اجاگر کیا ہے وہ قابل تحسین ہے جبکہ کشمیری شاعروں اور ادیبوں نے بھی اس حوالے سے جو کام کیا اسے بھی ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوںنے پاکستان کے میڈیا ہاو¿سز پر زور دیا کہ وہ ایسی دستاویزی فلمیں بنائیں جو کشمیر کے لوگوں، فنکاروں، موسیقاروں اور شاعروں کی زندگیوں اور جدوجہد کو اجاگر کرتی ہوں۔
مشعال حسین ملک نے اس موقع پر کشمیر آرٹ نمائش کا افتتاح کیا، بھارتی جبر کے تحت کشمیریوں کی زندگیوں کی عکاسی کرنے والے فن پاروں کا مشاہدہ کیا اور کشمیر آرٹ مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button