بھارت
مودی حکومت کا ”میک ان انڈیا“ پروگرام ”فیک ان انڈیا “ میں تبدیل ہو گیا ہے ۔جے رام رمیش
نئی دہلی:
کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا ”میک ان انڈیا“ پروگرام ”فیک ان انڈیا “ میں تبدیل ہو گیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے رام رمیش نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس “ پر ایک بیان میں نامکمل وعدوں پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا وزیر اعظم مودی نے 2014 میں ‘میک اِن انڈیا’ کا آغاز بہت دھوم دھام سے کیا، جس میں چار اہم مقاصد کا خاکہ پیش کیا گیا تھا تاہم دس سال بعدحقیقت ایک مختلف کہانی بیان کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت معاشی عدم استحکام کو فروغ دے رہی ہے ، غیر یقینی فضا کے باعث نجی سرمایہ کاری تنزلی کا شکار ہے جبکہ مودی کے قریبی صرف چند بڑے سرمایہ کار ہی ترقی کر رہے ہیں۔