بھارت

ممبئی: ہندو توا غنڈوں کا مسلم نوجوان پر تشدد، جئے شری رام کا نعرہ لگوایا

images-21ممبئی17 اگست (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی کے باندرہ ٹرمینس ریلوے سٹیشن پر ہندو توا غنڈوں نے ایک مسلمان لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جئے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق واقعے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوںکا ایک گروپ ایک لڑکے کی پٹائی کر رہا ہے ، ویڈیو میں ایک پولیس افسر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے لیکن وہ مداخلت نہیں کر رہا ۔ واقعے کے حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکے ساتھ ایک نابالغ لڑکی بھی تھی اور یہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور ساتھ زندگی گزارنے کیلئے شہر چھوڑنا چاہتے تھے ۔ یہ دونوں ریل کے ذریعے ممبئی سے لکھنو جانا چاہتے تھے۔
بعد ازاں پولیس نے مسلم نوجوان پر اغوا کا مقدمہ درج کیا اور اسے اپنی تحویل میں لیا ۔ یہ واقعہ 21جولائی کو پیش آیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر واقعہ میڈیا میں رپورٹ ہوا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button