بھارت

بھارت :ہندو انتہاپسند نے دہلی کی سڑک پر مسلماں خاندان کو ہراساں کیا

نئی دہلی:بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ہندو انتہاپسند نے مسلمان خاندان کو سڑک پر ہراساں کیا اور انکی ویڈیو بنائی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہندو انتہاپسندنے بھارت میں مسلمانوں کی موجودگی کوبے روزگاری کی وجہ قراردیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ واقعہ اتوار 16 اگست کی شام کو پیش آیا۔ہندو انتہا پسند نے جس کی شناخت سواتنتر بھاردواج کے نام سے ہوئی ہے، ایک اسکوٹر پرسوار مسلمان میاں بیوی اوران کے تین بچوں کا پیچھا کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ فرقہ وارانہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیںملاو¿ں کا خاندان قرار دے رہا ہے اور خاتون کے حاملہ ہونے کا مذاق اڑارہاہے۔بھاردواج نے خاندان کو بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سمجھو بیروزگاری کیوں بڑھ رہی ہے۔ وہ ہیلمٹ کی خلاف ورزی اور اسکوٹر کے رجسٹریشن نمبر کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی پولیس اور ٹریفک حکام کو ٹیگ کرنے کی اپیل کررہاہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھاردواج نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہو۔ وہ ایک نام نہاد” گاﺅ رکھشک گروپ“ سے وابستہ ہے اور اس سے قبل طلبہ کے احتجاج کے دوران اس نے ایک دن کے لیے پولیس افسر بنائے جانے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ اپنی غنڈہ گردی دکھا سکے ۔ اس نے نام نہاد گاو¿ رکھشکوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ دہلی کا محاصرہ کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button