مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ عمرفاروق کی آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے مختلف علاقوںمیں آتشزدگی کے الگ الگ واقعات میں رہائشی مکانوں ، مسجد اور ایک بازار کے جل کرخاکستر ہونے پرمتاثرہ افراد سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہا کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشتواڑ کے علاقے ملوار وارون اورگریز کے علاقے داور میں جامع مسجد سمیت تقریبا100رہائشی مکانات اور ایک بازار کے جل کرخاکستر ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے آتشزدگی کے واقعات کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیااورصاحب ثروت اور مخیر حضرات اد اور امدادی اداروں سے موسم سرما سے قبل انکی بحالی اور باز آبادکاری کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔ میرواعظ عمر فارو ق نے کہاکہ غریب اور مسلم آبادی کے آشیانوںکا آگ کی نذر ہوناانتہائی تکلیف دہ امر ہے اور ہمیں انکی مشکلات اور مصائب کو دور کرنے کیلئے کردار ادا کرناچاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button