مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں مظاہرہ

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں مظاہرہ
اسلا آباد 30 اگست (کے ایم ایس)
آج لاپتہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میںنیشنل پریس کلب کے سامنے مقبوضہ جموںوکشمیر میں ہزاروں لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبے کے حق میں اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیاگیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مظاہرے کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے کی۔مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں جبری گمشدگیوںکی بڑھتی ہوئی تعداد پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ لاپتہ افراد کے بارے میں ان کے لواحقین کو فوری طورپر معلومات فراہم کرے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں کے قتل عام، دوران حراست قتل اورخواتین کی بے حرمتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ان ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔ مقررین نے حصول منزل تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ حریت رہنمائوں نے کہا کشمیری ایک عظیم مقصد کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں اورپوری دنیا کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی مذمت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی ان قربانیوں کی وجہ سے ہی تنازعہ کشمیر اس وقت عالمی سطح پر مرکز نگاہ بنا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھات کشمیریوں کی مبنی حق جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مقررین نے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیرکی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے اور کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی سمیت انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی پامالیوں کا نوٹس لیں۔
ادھر تحریک حریت جموں وکشمیر کے کنوینر غلام محمدصفی نے اسلام آبادمیں نیشنل پریس کلب کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج جب عالمی برداری لاپتہ افراد کا عالمی دن منا رہی ہے بیشتر کشمیری خاندان مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کی حراست میں لاپتہ ہونے والے اپینے پیاروںکے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجی طویل عرصے سے دوران حراست کشمیریوںکی گمشدگیوں میں براہ راست ملوث ہیں اور ان میں سے بیشتر کشمیریوںکو آخری بار بھارتی فوج کی حراست میں دیکھا گیاتھا۔غلام محمد صفی نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کو انسانی حقوق کی پامالیوں کی کھلی چھوٹ دینے کیلئے کالے قوانین رائج ہیں۔ حریت آزاد جموںوکشمیر کے رہنماء عبدالحمید لون نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہاہے کہ دوران حراست لاپتہ کشمیریوں کے اہلخانہ نفسیاتی مریض بن چکے ہی۔ انہوںنے افسوس ظاہر کیاکہ بیشترلاپتہ کشمیری نوجوانوں کے والدین اپنے بیٹوں کی واپسی کی راہ تکتے تکتے اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button