APHC-AJK

جموں و کشمیر کے پاکستان سے مکمل الحاق تک جدوجہد آزادی جاری رکھی جائیگی، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ

اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے آج آزاد جموں وکشمیر حکومت کا 77واں یوم تاسیس جدوجہد آزادی کشمیر کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی پاکستان کے ساتھ الحاق تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ دن ہر سال مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی اور پورے جموں و کشمیر کے پاکستان سے الحاق تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے مقررین بشمول محمد فاروق رحمانی ، محمد احمد ساغر ، میر طاہر مسعود اور مدیحہ خان نے 77ویں یوم تاسیس پر آزاد جموں و کشمیر کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنی لازوال جدوجہد سے 77سال قبل آزاد جموں و کشمیر کی بنیاد رکھی تھی۔انہوں نے غیرکشمیری ہندوئوں کو جموں وکشمیر کے ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس کے اجراء کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مودی حکومت کی کوششوںپر تشویش کا اظہار کیا جوکہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں ور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر بھی زوردیا۔مقررین نے اس موقع پر جملہ کشمیر شہداء خصوصا سانحہ بیج بہاڑہ کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیااور انکی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔تقریب میں کشمیری حریت رہنماؤں شیخ عبدالمتین، جاوید احمد بٹ، مشتاق احمد بٹ، شمیم شال، شیخ محمد یعقوب، داؤود خان، زاہد صفی، حسن البناء ، چوہدری شاہین، محمد اشرف ڈار، سید گلشن،  امتیاز وانی، محمد شفیع ڈار، عدیل مشتاق، منظور احمد ڈار،میاں مظفر، عبدالمجید لون اور رئیس احمد میر نے بھی شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button