کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کا یاسین ملک کے ماموں کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ نے اسلام آباد میں کنوینر محمود احمد ساغر کی زیر صدارت ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا جس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے ماموں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک کے ماموں محمد شفیع حال ہی میںحرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔ حریت رہنمائوں نے سوگوارخاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔ مجلس میں حریت رہنما میر طاہر مسعود کی بھابی اور حریت رہنما گلشن احمد کے برادر نسبتی کے انتقال پر بھی رنج وغم کا اظہارکیا۔ دعائیہ مجلس میںلواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔
دریں اثناء جموں و کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم کے چیئرمین کی قیادت میں ایک وفد سرینگر میں محمد یاسین ملک کے گھر گیااور سوگوار خاندان سے تعزیت اوریکجہتی کا اظہار کیا۔