مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: دارالخیر میرواعظ منزل کیطرف سے متاثرین آتشزدگی میں امدادی اشیاءکی تقسیم
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں دارالخیر میرواعظ منزل سرینگرنے شہر کے علاقے بٹہ مالو میں آتشزدگی کے ایک حالیہ واقعے میں پانچ رہائشی مکانات کے خاکستر ہونے پر دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تنظیم نے اپنے سرپرست میرواعظ عمر فاروق کی طرف سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا بھر پور اظہار کیا ۔
دارالخیر میرواعظ منزل کے ایک وفد نے مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں بٹہ مالو جاکر متاثرہ کنبوں میں چاول ، آٹا،کمبل اور دیگر سامان تقسیم کیا۔تنظیم نے نے اہل ثروت حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔