انجینئر رشید کی بھوک ہڑتال جاری، اے آئی پی کا پارٹی سربراہ کی گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

نئی دلی :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر عبدالرشیدنے آج دسویں روز بھی اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھی ۔ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑہ جیل میں نظربند انجینئر عبدالرشید نے اپنی مسلسل غیر قانونی نظر بندی اور پارلیمنٹ سیشن سے خود کو دور رکھنے کیلئے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید کی جمعہ کے روز بھوک ہڑتال کے دوران طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں دلی کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔وہ 2019 سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھا کے کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت قید ہیں۔عوامی اتحاد پارٹی کے مرکزی ترجمان انعام النبی نے سرینگر میں ایک بیان میں پارٹی سربراہ کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آر ایم ایل میں بھی اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دریں اثنا عوامی اتحاد پارٹی(اے آئی پی) نے جموں میں ایک اجلاس کے دوران بھارتی عدلیہ پر زور دیا کہ وہ انجینئر رشید کو انصاف اور تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔ اجلاس میں پارٹی سربراہ کی گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ ایک منتخب رکن پارلیمنٹ کو ناانصافیوں کا نشانہ بنانا جمہوری اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔KMS-13/M