بھارت

بی جے پی اور آر ایس ایس کا نظریہ اڈانی اور امبانی جیسے سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانا ہے: راہول گاندھی


حیدرآباد:کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا نظریہ اڈانی اور امبانی جیسے بڑے سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے، جبکہ محنت کشوں کے ساتھ بندھوا مزدوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے حیدرآباد میں ڈیلیوری اور دیگر پلیٹ فارمزسے وابستہ کارکنوں کی موٹر سائیکل ریلی میں شرکت کی۔ بعد ازاں ان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تلنگانہ حکومت کے منظور کردہ قانون کو ان کارکنوں کے نام منسوب کیا۔انہوں نے کارکنوں کو معیشت کی بنیاد اور ترقی میں شراکت دار قرار دیا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے ریاستی حکومت کے ذریعے قانون سازی یقینی بنا کر عام ورکرز کو سماجی تحفظ اور قانونی حقوق فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس قانون کے تحت عام ورکرز کو پانچ لاکھ روپے کی حادثاتی انشورنس اور دس لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔ حکومت انہیں وائی فائی کی سہولت سے آراستہ آرام گاہیں بھی فراہم کرے گی۔
اس موقع پر تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونت ریڈی، ان کی کابینہ کے ارکان اور کانگریس کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔تلنگانہ حکومت نے رواں سال مارچ میں تلنگانہ پلیٹ فارم بیسڈ گِگ ورکرز (رجسٹریشن، سماجی تحفظ اور فلاح و بہبود)بل 2026منظور کیا تھا۔ اس سے قبل راہول گاندھی نے اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران گِگ ورکرز کے مسائل اجاگر کیے تھے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ راہول گاندھی کے ان بیانات نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارپوریٹ نواز طرزِ سیاست کو نمایاں کیا ہے۔ ان کے مطابق بی جے پی اتحاد محنت کشوں، کسانوں اور غریبوں کی قیمت پر چند بااثر سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button