عوامی مجلس عمل کی طرف سے ماہر تعلیم پروفیسر عبدالواحد قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں عوامی مجلس عمل نے معروف ماہر تعلیم اور کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر عبدالواحد قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک تعزیتی پیغام میں مرحوم پروفیسر قریشی کی دہائیوں پر محیط تعلیمی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے ممتاز تعلیمی ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بیان میںانکے انتقال کومقبوضہ کشمیر کے علمی و ادبی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا گیاہے۔ عوامی مجلس عمل اورتنظیم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے مرحوم کے بلندی درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
ادھر عوامی مجلس عمل نے معروف براڈ کاسٹر طلحہ جہانگیر رحمانی کی والدہ کے انتقال پربھی دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے۔