مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ میں ایک لڑکے نے مبینہ طورپر خودکشی کر لی

 

سرینگر14 مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک نوجوان لڑکے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لڑکے نے ضلع کے علاقے بٹھی پورہ میں اپنے گھر میں پھندہ لگا کر خودکشی کی۔لڑکامردہ حالت میں اپنے گھر میں لٹکا ہوا پایاگیا۔پولیس کے مطابق فوری طور پرلڑکے کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔
ادھر شمالی کشمیر کے قصبے سوپو کے علاقے سیلومیں ایک اور لڑکے نے دریائے جہلم میں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔تاہم مقامی لوگوں نے اسے بچا لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button