مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں : ایمپلائز موومنٹ

سرینگر 05 دسمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر ایمپلائز موومنٹ نے علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایمپلائز موومنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سفاک بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے ہونے والی نوجوانوں کی شہادتیں مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور غیر انسانی سلوک کی واضح مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں اور وہ بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں جو رائیگاں نہیں جائیں گے۔ ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA) کی آڑ میں بھارت کی سفاک فوج معصوم شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے جو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ جب پوری دنیا کورونا وبا کا سامناکررہی ہے اور عالمی سطح پر لاکھوں انسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، مودی کی فسطائی حکومت کشمیر اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہے۔ترجمان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور نئی دہلی پر دباو¿ ڈالیں کہ وہ انہیں فوری طورپررہا کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button