مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے سکول کی عمارت متاثر

سرینگر 14دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے ایک سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے ترکناڈی ترک پورہ میں واقع ایک اسکول کی عمارت میں آج صبح آگ بھڑک اٹھی ۔سرکاری ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بروقت نہ پہنچے کے باعث سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button