مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر شدید سردی کی لپیٹ میں،سرینگر کی ڈل جھیل جم گئی

Dal lake freesezسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اوردرجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کی وجہ سے سرینگر کی مشہور ڈل جھیل بھی جم گئی ہے۔
مقبوضہ علاقے میں ”چلہ کلاں” جو40دنوں پر مشتمل سخت ترین سردی کاموسم ہوتا ہے ،اپنے عروج پر ہے اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.8ڈگری سینٹی گریڈتک گرگیاہے جس کی وجہ سے ڈل جھیل جم گئی ہے۔ شکارہ مالکان کو برفیلے پانیوں میں اپنی کشتیاں چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صبح کے وقت کشتی چلانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے کیونکہ کشتی والوں کو جمی ہوئی سطح کو توڑکر اپنی کشتیوں کے لیے راستے تراشنے پڑتے ہیں۔چلہ کلاں 21دسمبر سے شروع ہو کر 31جنوری کو ختم ہوتاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button