مقبوضہ جموں و کشمیر

 قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بانڈی پورہ میں احتجاجی مظاہرہ


سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے کن بٹھی کے رہائشیوں نے مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سوپور-بانڈی پورہ روڈکو بلاک کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لوگوں نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں قابض حکام کی ناکامی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ مسئلہ متعدد درخواستوں کے باوجود سالہاسال سے حل نہیں ہواہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ قابض حکام ہماری واٹر سپلائی سکیم کو دوسرے علاقوں کی طرف موڑ دیتے ہیں جس سے وہ مقامی ندیوں کا آلودہ پانی پینے پر مجبورہیں۔ مظاہرین نے کہاکہ انہیں پانی لانے کے لیے ایک کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے  اورقابض حکام بنیادی انسانی ضروریات کو بھی نظر انداز کررہے ہیں۔ایک رہائشی فاروق احمد کاوا نے بتایاکہ ہماری واٹر سپلائی سکیم جو 2008میں منظور ہوئی تھی، ابھی تک غیر فعال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لاپرواہی کی وجہ سے وہ آلودہ پانی پینے پر مجبورہیں۔ ایک خاتون نے بتایا کہ ہمیں پانی لانے کے لیے طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکام بحران کو حل کرنے کے جھوٹے وعدے کرتے ہیں لیکن کوئی اقدام نہیں کرتے۔ مظاہرین نے قابض حکام کے خلاف نعرے لگائے اور پینے کے پانی کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ  مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button