مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں : انتظامیہ نے نوجوان پر کالا قانون”پی ایس اے“ لاگو کر دیا

جموں 30 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے ایک نظر بند نوجوان پر کالا قانون”پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) لاگو کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کالا قانون پی ایس اے جموں کے علاقے سروال کے رہائشی نوجوان رشاب بٹ پر لاگو کیا گیا۔ بھارتی پولیس نے نوجوان کو رواں ماہ کی 14 تاریخ کو گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں بند ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button