جموں

سکھوں کی طرف سے غیر منصفانہ ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج کی حمایت

سرینگر:آل پارٹیز سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی نے بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں متنازعہ ریزرویشن پالیسی کے خلاف نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی آغا سید روح اللہ کی قیادت میں جاری احتجاج کی حمایت کی ہے۔

سکھو ں کی تنظیم نے غیر منصفانہ ریزرویشن پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےمیرٹ کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تنظیم کے چیئرمین جگموہن سنگھ رائنا نے ایک بیان میں زور دیا کہ اوپن میرٹ پرزیادہ توجہ مرکوز کی جانیچاہیے، جیسا کہ ماضی میں معمول تھا۔ انہوں نے ریزرویشن پالیسی کو سیاسی طور پر محرک اور زمینی حقائق برخلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کشمیری نوجوانوں میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کے تحفظات کو دور کرنے اور اس کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایک چھوٹے مراعات یافتہ گروپ کی طرف سے اکثریتی برادری کے خلاف ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پالیسیاں ملازمتوں اور مواقع میں کشمیریوں کو ان کے جائز حصہ سے محروم رہی ہیں۔انہوں نے سکھوں کو ملازمتوں کے تحفظات اور دیگر مراعات سے کئی دہائیوں سے محرومی کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سکھوں کو بھی مہاجر ین کی کیٹاگری میں شامل نہیں کیاگیا ہے جو کہ غیر منصفانہ اور امتیازی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button